kashmir day raily

مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے صدر مملکت کی قیادت میں ریلی

ویب ڈیسک (اسلام آباد): مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی قیادت میں روانہ یوم استحصال کشمیر ریلی پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پہنچ گئی، ریلی میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری ، وفاقی وزیر برائے سائینس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز، وفاقی وزیر ریلوے، ممبران پارلیمنٹ کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  دھمکیوں کو اپنے یا کام پر اثر انداز ہونے نہیں دیتی، فرانسسکا البانی

پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ریلی کی قیادت صدر پاکستان جناب ڈاکٹر عارف علوی نے کی، ریلی جب ڈی چوک پر پہنچی تو سائرن بجا کر مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب ڈاکٹر عارف علوی اس وقت ریلی کے شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  نیو پشاور ویلی منصوبے پر جلد عملدرآمد کیلئے حکمت عمل ترتیب دی جائے،وزیراعلیٰ