farukh habib federal minister

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا یوم استحصال کے موقع پر پیغام

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا یوم استحصال کے موقع پر پیغام، وزیر مملکت نے لکھا تھا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ جموں کشمیر کی ڈیموگرافی پر حملہ کیا، اقوام عالم، انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت و مظالم کا نوٹس لیں، پاکستان نے غیر قانونی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور مودی کے مکروہ چہرے کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔

مزید پڑھیں:  رواں سال قرضوں کی ادائیگی کیلئے 8ہزار ارب روپے درکار ہیں،احسن اقبال

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا، وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر کے سچے وکیل اور دلیر سفیر ہونے کا حق ادا کیا، کشمیر کی آزادی کیلئے حریت رہنماؤں نے قربانیاں دی ہیں، پوری دنیا سے یہ مطالبہ ہے کہ وہ مودی اور آر ایس ایس کی انتہا پسندانہ سوچ کی مذمت کریں، پوری دنیا کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کے حق کیلئے آواز بلند کرتا رہے گا۔

مزید پڑھیں:  ملکی معاشی استحکام کیلئے سب کو ایک ہونا ہوگا، شہباز شریف