DC Haripur

ہری پور: محرم الحرام میں 300 جلوس اور مجالس کیلئے مکمل پلان ترتیب دے دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر

ویب ڈیسک (ہری پور): محرم الحرام میں 300 جلوس اور مجالس کیلئے مکمل پلان ترتیب دے دیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر محمد مغیث ثنااللہ نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام مسالک امن وامان کیلئے تعاون کریں ۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ امن وامان برقراررکھنے کیلئے اس سے قبل بھی علماء صحافی برادری اور تاجرتنظیموں کا کلیدی کردار رہا ہے، ضلعی حکومت کی جانب سے ضلع بھر میں تمام جلوسوں اور مجالس کو تمام میونسپل سروسز فراہم کی جائیں گی، ہم ضلع میں آمن وامان کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں اس سلسلےمیں پولیس کے ساتھ ہماری کو آرڈینیشن اور پلان مکمل کرلیاگیا ہے، کچھ شخصیات جو کہ مختلف مسالک سے ہیں اور شیڈول فورمیں ہیں انکو کسی جلوس یا مجلس میں بلانے یا آنے کی اجازت نہی ہے۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، پنڈی روڈ پر فائرنگ سے دو افراد زخمی

انہوں نے مزید کہا کہ امن وامان کمیٹی جسمیں تمام مسالک کے علماء نے شرکت کی جن میں سنی، اہل تشیع، بریلوی، دیوبندی، اہلحدیث اور دیگر مسالک کے رہنماوں نے شرکت کی تمام نے اپنے اپنے خدشات بیان کئے جس پر باہمی مشاورت سے ان خدشات کا حل نکالا گیا ڈپٹی کمشنر محمد مغیث ثنااللہ اور ڈی پی او ہری پور نے علماء صحافیوں اور تاجر تنظیموں کو محرم الحرام میں تعاون کرنے قواعد وضوابط کی پابندی کرنے کیلئے زوردیا اور کہاں کہ دوسرے شہروں سے آنے والے عزاداروں کی خودنشاندہی کریں تمام چیک پوائنٹس پرپولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ محرم الحرام کا مہینہ امن وامان سے گزرسکے۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی میں کھلی کچہری، سرکاری محکموں کیخلاف شکایات کے ڈھیر