pak vs new zeland series

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا

ویب ڈیسک : پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا، نیوزی لینڈ کا یہ 18 سال بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا، مہمان ٹیم 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے 11 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی، سیریز میں شامل تینوں ون ڈے میچز راولپنڈی اور پانچوں ٹی ٹونٹی میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں شامل تین میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے، ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے پہلے تین میچز 25، 26 اور 29 ستمبر کو کھیلے جائیں گے، آخری دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز یکم اور تین اکتوبر کو کھیلے جائیں گے، سیریز میں شامل تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں، نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے آئندہ سال دوبارہ پاکستان آئے گی۔

مزید پڑھیں:  تارکین وطن عازمین حج کو پاسپورٹ کے اجرا کیلئے نئی پالیسی تیار

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے بتایا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ سیزن کا بہترین آغاز ہوگا، خوشی ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے ہماری درخواست پر دورے میں دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کے اضافے پر آمادگی ظاہر کی، مہمان ٹیم کا دورہ پاکستان شائقین کرکٹ کی توجہ حاصل کرنے اور پاکستان کو ایک محفوظ اور پرامن ملک ثابت کرے گا۔

مزید پڑھیں:  بنوں، نامعلوم مسلح افراد موٹر سائیکل لے اڑے، مزاحمت پر نوجوان زخمی

ڈیوڈ وائیٹ چیف ایگزیکٹو نیوزی لینڈ کرکٹ نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کے ہوم انٹرنیشنل سیزن کے آغاز میں پاکستان کا دوبارہ دورہ کرنے کے منتظر ہیں، ہمارے پی سی بی کے ساتھ دیرینہ تعلقات قائم ہیں، خوشی ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوچکی ہیں۔