charsadda raili

چارسدہ :کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحاسل ریلی نکالی گئی

ویب ڈیسک (چارسدہ)ضلع انتظامیہ چارسدہ کے زیر اہتمام کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے یوم استحصال ریلی نکالی گئی ۔ریلی میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر،اسٹسٹ کمشنر،ٹی ایم او ،محتلف اداروں کے سربراہان سمیت تاجروں ،ٹائیگر فورس اور سماجی تنظیموں کے کارکنان نے شرکت کی ۔ریلی چارسدہ کے مختلف بازاروں سے گزرتا ھوا عاصب مودی اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔

ریلی کے دوران مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے گزشتہ دو سالوں سے کشمیریوں کی کی حیثیت کو غیرقانونی طریقے سے ختم کرکے کے دنیا میں عنڈہ گردی کی مثال قائم کی ھے۔ کشمیر یوں کا جذبہ اورجدوجہد عنقریب رنگ لاکر آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔کشمیری بھائیوں کی احلاقی سماجی حمایت جاری رکھیں گے اور ان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔