BRT Peshawar

نجی گاڑیوں کے بی آر ٹی سٹاپس پر کھڑے ہونے سے بس کومشکلات پیش آتی ہیں، ترجمان

ویب ڈیسک (پشاور )ترجمان ٹرانس پشاورنے اپنے ایک بیان کے دوران کہا کہ فیڈر روٹ پر چلنے والی بی آر ٹی بسوں کو سٹاپس پر کھڑی ٹیکسیوں، رڑیوں اور دیگر گاڑیوں کے کھڑے ہونے سے دشواری کا سامنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نجی گاڑیوں کے بی آر ٹی سٹاپس پر کھڑے ہونے سے بس کو مسافروں کو اتارنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش جاری ،خنکی بڑھ گئی

کوہاٹ روڈ روڈ کے بس سٹاپ پر کھڑی رڑیوں کے باعث بس کو مجبورا سڑک پر مسافروں کو اتارنا پڑا۔ٹریفک پولیس کی جانب سے بی آر ٹی بس کا چلان کیا گیا۔ بی آر ٹی بسیں ٹریفک قوانین کا احترام اور پاسداری کرتی ہیں۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بس ڈرائیور کا چالان بالکل جائز اقدام ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں قیمتی پتھروں کے کاروبار کیلئے جیمز پروسیسنگ اینڈ ایکسپورٹ سنٹر کے قیام کا فیصلہ