imran khan tweet about jammu kashmir

کشمیر میں بھارتی حکومت کی بربریت آرایس ایس ہندوتوا نظریہ سے متاثر ہے،وزیراعظم

ویب ڈیسک (اسلام آباد )وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی بربریت آرایس ایس ہندوتوا نظریہ سے متاثر ہے،انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی ریاستی دہشتگردی سے پورے خطے کا امن و استحکام تباہ کررہا ہے، کشمیر کی خصوصی حثیت ختم ہوئے آج 2 سال ہوگئے،

مزید پڑھیں:  ضمنی انتخابات، امید ہے فارم 45 کو فارم 47 کا رزلٹ نہیں دیا جائیگا، بیرسٹر سیف

وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے،ان 2 سالوں میں دنیا نے کشمیر میں بھارتی مظالم دیکھے، بھارت کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل اور کشمیری عوام کو تباہ کرنا چاہتا ہے،

مزید پڑھیں:  لکی مروت، تھانہ برگی پر دہشتگردوں کا حملہ پولیس کے کوئک رسپانس پر پسپا

انہوں نے کہا کہ میں نے عالمی سطح پر کشمیریوں کی آواز بلند کی،کشمیریوں کی آواز اس وقت تک بلند کرتا رہوں گا جب تک انہیں اپنے مستقبل کے فیصلے کااختیارنہیں ملتا،پاکستان کشمیریوں کا مقدم یقین اور عزم کے ساتھ لڑتا رہے گا،کشمیریوں کی جدوجہد کامیاب ہوگی۔