prime minister and Cm punjab

پنجاب میں ناقص کاکردگی : وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری کو طلب کر لیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد )پنجاب میں ناقص کاکردگی کے معاملے پر وزیر اعظم نے وزیر اعلی پنجاب اور چیف سیکرٹری کو اسلام آباد بلا لیا ۔ذرائع کے مطاقب وزیر اعظم ملاقات میں پنجاب کی ناقص کارکردگی اور ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کا جائزہ لینگے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں پارٹی کو مستحکم کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔وزیر اعظم پنجاب میں سیاسی اور بیورکریسی کی کاکردگی سے مطمئن نہیں ۔وزیر اعظم کو بیوروکریسی سے متعلق متعلقہ اداروں نے رپورٹس بھی فراہم کی ہیں ۔

مزید پڑھیں:  عید الفطر 10 اپریل کو ہونے کا امکان

ذرائع کے مطابق پنجاب میں اعلی افسران سے متعلق مبینہ کرپشن کی رپورٹس بھی موصول ہویئں ۔وزیر اعظم پنجاب بیورو کریسی سے متعلق وزیر اعلی کو اہم ہدایات دینگے ۔وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد وزیر اعلی عثمان بزدار بیور کریسی سے متعلق اہم فیصلے کرینگے ۔

مزید پڑھیں:  دہشت گردوں کو اپنے اہداف کمزور کرنے نہیں دینگے،صدر مملکت