snatchers in malakand

ملاکنڈ تھانہ بائی پاس روڈ پر مسلح ملزمان نے سیاحوں کی کوسٹر میں سوار افراد کو لوٹ لیا

ویب ڈیسک (ملاکنڈ): چارسدہ پولیس ملاکنڈ تھانہ بائی پاس روڈ پر مسلح ملزمان نے سیاحوں کی کوسٹر میں سوار افراد کو لوٹ لیا، ذرائع کے مطابق سیاحوں کا تعلق اقلیتی برادری سے ہے،
سیاح ٹیکسلا سے کالام سوات جارہے تھے، پوسٹ کمانڈر تھانہ کے مطابق کوسٹر مالک کلیم اللہ کی طرف سے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، اسسٹنٹ کمشنر محب اللہ نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے، ملزمان کو بہت جلد گرفتار کیا جائیگا، مسلح افراد نے سیاحوں سے ایک لاکھ سے زیادہ رقم اور متعدد موبائل چھین لیے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بے بنیاد پروپیگنڈے کامقصد کردار کشی کرنا ہے ،مشال یوسفزئی