ویب ڈیسک (اورکزئی): اپر اورکزئی کے علاقہ ماموزئی اور ضلع خیبر کے سرحدی علاقہ زیارت سر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ فرنٹئیر کانسٹیبلری کے دو اہلکار شہید، پولیس زرائع کے مطابق واقعہ ضلع خیبر کے حدود میں پانی لانے کے دوران ہوا، دونوں اہلکار چشمے سے پانی پی رہے تھے کہ ان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، فائرنگ سے گل زمین اور قیصر حسین ساکنان شبقدر شہید ہو گئے، دونوں کا تعلق فرنٹئیر کانسٹیبلری کے خلیل مہمند پلاٹون نمبر 27 سے ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments