Ghulam Ahmad Bilour press conference

صوبائی حکومت نے بلدیاتی نظام میں ضلع اور ٹاون کونسل ختم کرنے سے ضلعی انتظامیہ کو بے اثر بنادیا ہے، غلام احمد بلور

ویب ڈیسک (پشاور):اے این پی کے مرکزی رہنما غلام احمد بلور کی پریس کانفرنس،غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے بلدیاتی نظام میں ضلع اور ٹاون کونسل ختم کرنے سے ضلعی انتظامیہ کو بے اثر بنادیا ہے، ضلع کونسل اور ٹاون کونسل ہونے چاہیئے، میٹرو پولیٹن کے نام پر بلدیاتی نظام کی شکل بگاڑ دی ہے، موجودہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، اشیاء خوردونوش عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں، انصاف کے نام پر عوام کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے، عوام پچاس لاکھ گھر بنانے والے عمران خان کو ڈھونڈ رہے ہیں، پاک فوج ایک قابل عزت ادارہ ہے اسے سیاسی نہیں بنانا چاہیئے، انتخابی اصلاحات تمام اسٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت سے ہونے چاہیئے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، رمضان المبارک میں ہر گزرتے دن کیساتھ مہنگائی میں اضافہ، عوام خوار