Feb 27 2019 13 18 33 14 1280x720 2

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دفتر خارجہ کا دورہ

اسلام آباد:وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دفتر خارجہ کا دورہ کیا ، کرائسس میجمنٹ سیل کے دو ملازمین کورونا وائرس کا شکار،ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے 5 روز بعد تنہائی ختم کر کہ آج کرائسس مینجمنٹ سیل کو دورہ کیا, دورے کے بعد متعلقہ سیل کے دو ملازمین میں کورونا کا خدشہ ہے ،دفتر خارجہ کے دونوں ملازمین اسی کرائسیس مینجمنٹ سیل میں کام کر رہے تھے, ذرائع کے مطابق کورونا سے مشتبہ متاثرہ افراد میں ایوب بروہی حال ہی میں ایران سے واپس آیے ہیں, ایوب بروہی ای سی او تہران مین خدمات سر انجام دے کر واپس آیے تھے, دوسرے مشتبہ کورونا سے متاثرہ اہلکار کا نام علی رضا ہے, علی رضا انفارمیشن ٹیکنالوجی میں کام کر رہے تھے, دونوں کرائسیس مینجمنٹ سیل میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں, دفتر خاتجہ کے دونوں اہلکاروں کے نمونے لے کر کورونا کے ٹسٹ کے لیے بھجوا دئیے گئے ہیں, دفتر خارجہ میں دو ملازمین کو کورونا ٹسٹ مثبت آنے پر وزارت میں مزید کیسیز سامنے آنے کا خدشہ موجود ہے, وزیر خارجہ نے اپنی 5 روز تنہائی ختم کرنے کے بعد سب سے پہلا دورہ کرائسیس مینجمنٹ سیل کا ہی کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی، چیف جسٹس