corona update

کورونا چوتھی لہر: پشاور کے ہسپتالوں کی موجودہ صورتحال

ویب ڈیسک (پشاور) ایل آر ایچ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے ۔

ترجمان محمد عاصم کا کہنا ہے کہ ایل آر ایچ میں مریضوں کی تعداد 135 ہوگئ ہے،آئی سی یو میں 11 مریض داخل ہیں جبکہ مزید نئے 20 کورونا کے مریضوں کو داخل کیا گیا ہے ایل آر ایچ میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے 400 بیڈز مختص ہیں۔

دوسری جانب حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کورونا کے مریضوں کے لئے 204 بیڈز مختص کئے گئے ہیں، جن میں سے81 بیڈز پر مریض زیر علاج ہیں۔

ترجمان کےمطابق کل وینٹیلیٹرز کی تعداد 68 ہیں اور کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے 38 وینٹیلیٹرز مختص کئے گئے ہیں جن پر 24 مریض ہیں۔

کورونا وائرس کے 11 نئے مریضوں کو داخل کیا گیا ہے جبکہ 12 مریضوں کو صحت یابی کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔