protest against load shedding

چارسدہ: لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی دھرنا بدستورجاری

ویب ڈیسک(چارسدہ)شمالی ہشتنگر ہری چند میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی دھرنا سات دنوں سے بدستور جاری ہے،قومی وطن پارٹی کی صوبائی چیئرمین سکندرحیات خان شیرپاؤ اور سابق ایم پی اے اور پی پی پی کے رہنما محمد علی شاہ باچہ نے احتجاجی کیمپ میں شرکت کی۔

قومی وطن پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے دھرنا کے شرکا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

مزید پڑھیں:  بونیر، گاڑی کھائی میں گرنے سے 8افراد جاں بحق

سکندر شیر پاؤ کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان کے دعویدار حکمران عوام کو کو بنیادی سہولیات کی فراہمی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

مقررین کے مطابق بجلی لوڈشیڈنگ ،امن وامان کی ناقص صورتحال، ٹارگٹ کلنگ اور ہوشربا مہنگائی حکمرانوں کی طرف سے عوام کیلئے تحفے ہیں،لوڈشیڈنگ کے خلاف ہری چند بازار میں آٹھ دنوں سے جاری احتجاج دھرنا کے شرکاء سے ضلعی انتظامیہ اور واپڈا حکام کی مذاکرات نہ کرنا ان کی ناکامی ہے۔

مزید پڑھیں:  چینی انجینئرز پر خودکش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی