funeral prayer

شہید پولیس کلیم اللہ کی نمازجنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

ویب ڈیسک (پشاور)شہید پولیس کلیم اللہ کی نماز جنازہ پولیس لائن شاکس میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔

جس میں سی سی پی او پشاور ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ،سیکٹر کمانڈر ،ڈی سی خیبر، کمانڈنٹ خیبر رائفل علاقہ معززین پولیس افسران اور اہلکاروں نے کثر تعداد میں شرکت کی۔

شہید پولیس اہلکار کلیم اللہ شام کو گھر جارہے تھے کہ ٹیڈی بازار کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ڈرائیور سمیت فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ شہید اہلکار کو پورے سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  نیویارک، فلسطین کے حمایتی طلبہ کی برطرفی کیخلاف احتجاج، یونیورسٹی میں حالات کشیدہ

اس موقع پر سی سی پی او کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی پسمندگان کو دکھ کی اس گھڑی میں صبر و جمیل عطا فرمائے اور شہید کے لواحقین کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں شہید کے اہل خانہ کے ساتھ تمام ممکنہ تعاون یقینی بنائیں گے۔فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے کنسٹیبل محکمہ کے لیے قابل فخر ہیں۔شہید ہونے والے افسران و جوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ خیبر پولیس بلکہ پورا محکمہ پولیس دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ، جوڈیشل الاونس کے کیس پر سماعت، جواب طلب

انہوں نے واضح کیا کہ شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، انہوں نے ورثاء کو یقین دلایا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کرکے اپنے منتقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے پولیس فورس کی قربانیوں کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے پہلے بھی قوم کے لئے بے تحاشہ جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں جس کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔