muharam ul haram

عشرہ محرم، پشاور میں ہتھ ریڑھی، گدھا گاڑی کےداخلہ اورتعمیراتی کام پرپابندی عائد

ویب ڈیسک (پشاور)عشرہ محرم کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن ون کی سربراہی میں محرم الحرام سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔

پشاورمیں محرم الحرام کے دوران تمام تعمیراتی کام فوری طور پر روک دئے جائینگے،شہر میں گدھا گاڑی اور ہتھ ریڑھی کے داخلہ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ماتمی جلوس کے راستوں میں خراب گلیوں کی مرمت بھی کی جائیگی اور امام بارگاہوں کے اطراف میں مرمتی کام محرم کے آغاز سے قبل مکمل کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری، پشاور ہائیکورٹ کا ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس

اجلاس میں سٹی وال کی حدود میں تمام تعمیراتی ملبہ بھی فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا گیا، محرم الحرام آپریشن کیلئے ریگولیشن آفیسر ریاض اعوان کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔ٹاؤن ون کا عملہ تین شفٹوں میں تعینات رہیگا، ٹاؤن ون پشاور کوہاٹی میں سنٹرل کمانڈ پوسٹ قائم کریگا،سپریم کمانڈ پورسٹ کے اطراف میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائینگے اورامام بارگاہوں کے اطراف اور جلوس کے راستوں میں دونوں جانب سٹریٹ لائٹس لگائی جائینگی،کراکری، ٹینٹ سروس اور خوراک سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی ٹاؤن ون ہوگی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، شادی بیاہ اور دیگر تقاریب میں آتش بازی پر مکمل پابندی