5cde31b311de2

گلگت بلتستان کے لیے چینی امدادی سامان 27 مارچ کو خنجراب پہنچے گا

اسلام آباد:کرونا وبا کا پھیلا کے پیش نظر گلگت بلتستان کے لیے چینی امدادی سامان 27 مارچ کو خنجراب پہنچے گا, چینی ینجیان ایغور اٹانومس ریجن کی جانب سے یہ سامان گلگت بلتستان کو فراہم کیا جائے گا،اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کا وزارت خارجہ کو خط لکھا،وزیر اعلی گلگت بلتستان کی جانب سے ینجیان ایغور اٹانومس ریجن کے گورنر کو مکتوب بھیجا گیا تھا, خط کے جواب میں ینجیان ایغور اٹانومس ریجن گلگت بلتستان کے لیے طبی سازوسامان اور آلات فراہم کرے گا, چینی سفارت خانہ کے مطابق یہ تمام طبی سازو سامان 27 مارچ کو صبح 9 بجے درہ خنجراب کے زریعہ گلگت بلتستان کو فراہمی کے لیے تیار ہو گا, اس لیے 27 مارچ کو درہ خنجراب کو عارضی طور پر کھولنے کی درخواست کی جاتی ہے, وبسامان کی پاکستان میں ہموار ترسیل کے لیے مقررہ وقت سے قبل مکمل تیاریوں کی سفارش کی جاتی ہے, وبامدادی طبی سامان کو اتارنے کے لیے 10 ٹن ٹرک اور مزدوروں کی بھی ضرورت ہو گی, وبچین کے ینجیان ایغور اٹانومس ریجن کی جانب سے گلگت بلتستان کو دو لاکھ فیس ماسک, 2 ہزار این-95 ماسک اور 2 ہزار ٹسٹنگ کٹس شامل ہیں, امدادی طبی سامان میں 5 وینٹی لیٹرز اور 2 ہزار میڈیکل پروٹیکٹو کپڑے بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ہائیکورٹ، خطوط کے معاملے پر ججز سے تجاویز طلب