shabrghan captured

طالبان نے جوزجان کے دارالحکومت شبرغان میں جنرل عبدالرشید دوستم کے محل پر قبضہ کر لیا

ویب ڈیسک: طالبان نے جوزجان کے دارالحکومت شبرغان میں جنرل عبدالرشید دوستم کے محل پر قبضہ کر لیا، فیلڈ مارشل کہلانے والے جنرل دوستم افغانستان کے سابق نائب صدر اور معروف وار لارڈ ہیں، جنرل دوستم قبضے سے پہلے محل سے چلے گئے تھے اور اب کابل میں ہیں، ایران کی سرحد سےمتصل نمروز صوبے کے انتظامی و تجارتی مرکز زرنج پر طالبان نے قبضہ کر لیا ہے، افغان فوسز نے کسی قسم کی مزاحمت نہیں دکھائی، مقامی صحافیوں کے مطابق زرنج پر طالبان نے بغیر کسی مزاحمت کے قبضہ کیا ہے،طالبان نے نمروز ائیر فیلڈ پر بھی قبضہ کر لیا.

مزید پڑھیں:  عدلیہ میں مداخلت:اسلام آباد ہائیکورٹ کا ردعمل دینے کا فیصلہ