imran khan visit shokat khanam peshawar

وزیراعظم نے شوکت خانم ہسپتال میں جدید سہولیات سے آراستہ آپریشن تھیٹر کا افتتاح کیا

ویب ڈیسک (پشاور): وزیراعظم عمران خان نے شوکت خانم ہسپتال میں جدید سہولیات سے آراستہ آپریشن تھیٹر کا افتتاح کیا، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق آپریشن تھیٹر کے قیام سے کینسر میں مبتلا مریضوں کو آپریشن کی سہولت میسر ہوگی، مریضوں کو او پی ڈی، کیمو تیھراپی کے ساتھ اب آپریشن کرنے میں آسانی ہوگی، وزیراعظم عمران خان نے شوکت خانم ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا، وزیراعظم عمران خان نے کینسر مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 36تک جا پہنچی