kp -covid 19-situation

پشاور:ہسپتالوں اور آئی سی یو میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ

ویب ڈیسک( پشاور)پشاور کے سب سے بڑے ہسپتال ایل آر ایچ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔

ترجمان ایل آر ایچ محمد عاصم کا کہنا ہے کہ مریضوں کی تعداد 149 ہوگئ ہے جن میں سے 14مریض آئی سی یو میں زیر علاج ہیں،مزید نئے 22 کورونا کےمریضوں کو داخل کیا گیا ہے۔ ایل آر ایچ میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے 400 بیڈز مختص ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب، اہم امور پر بحث کی جائیگی

دوسری جانب خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں بھی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

خیبرٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کے لیے 106 بیڈز مختص ہیں جن میں 96 بیڈز پر کورونا کے مریض داخل ہیں۔
25 وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں کے لئے مختص ہیں جن میں 19 مریض انتہائی نگہداشت بائی پیپ اور وینٹی لیٹرز پر ہیں ۔اس وقت ایچ ڈی یو میں 52 مریض زیر علاج ہیں کم مقدار آکسیجن پر 25 مریض زیر علاج ہیں 4 مزید کوروناکے مریضوں کو داخل کیا گیا ہے جبکہ1 کورونا مریض کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سینیٹ الیکشن، خیبرپختونخوا سے 7 امیدواروں نے کاغذات واپس لے لیے، الیکشن کمیشن

انتظامیہ کے مطابق ہسپتال میں کورونا کےصرف 10 بیڈز خالی رہ گئے ہیں۔