BS- four years program

پشاور: صوبے کےمتعدد اضلاع کےکالجز میں بی ایس چار سالہ پروگرام شروع نہ ہوسکا

ویب ڈیسک(پشاور) صوبے کے متعدد اضلاع کے کالجز میں بی ایس چار سالہ پروگرام تاحال شروع نہ ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق کوہستان ۔ ٹانک ، تورغر ، وزیرستان و دیگر اضلاع میں تاحال بی ایس چار سالہ پروگرام شروع نہیں ہوا۔

محکمہ تعلیم کے 2018-19 دستاویزات کے مطابق صوبہ بھر میں 52 ہزار طلبہ وطالبات بی ایس 4 سالہ پروگرام میں ان رول،جبکہ 2017-18کے مقابلہ میں 2018-19 میں 16 ہزار زائد طلبہ نے داخلہ لیا ،صوبہ میں 111 کالجز میں بی ایس چار سالہ پروگرام میں داخلے دیئے گئے، طلبہ کے 65 اور 46 گرلز کالجز میں چار سالہ پروگرام جاری ہے جن میں ایبٹ آباد 10،بنوں ،ہری پور ، مردان 9، سوات 8اور پشاور کے 7 کالجز شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کی بڑی کمی
مزید پڑھیں:  پشاور، سکھ تاجر کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکا نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

2018-19 دستاویزات کے مطابق 52 ہزار 106 طلبہ وطالبات نے بی ایس چار سالہ پروگرام میں داخلہ لیا ۔

پشاورمیں سب سے زیادہ 5 ہزار 368 طلبہ و طالبات بی ایس پروگرام میں داخل ہوئیں ہیں جبکہ مردان 5ہزار، سوات 4 ہزار،ایبٹ اباد 4900اور ہری پور میں 3600طلبہ ان رول ہیں۔