PDA assistant director Junaid Akbar

پی ڈی اےکےاسسٹنٹ ڈائریکٹرجنیداکبر کےاندھےقتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

ویب ڈیسک (چارسدہ) چارسدہ پولیس کی اہم کاورائی ،پی ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنید اکبر کے اندھے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔

ڈی پی او نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چارسدہ ملزم نے جنید اکبر کو لڑکی کی خاطر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ پولیس نےنشادہی پر استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی ہے۔

مزید پڑھیں:  افغانستان میں طوفانی بارشیں، جاں بحق افراد کی تعداد 70 ہو گئی

ڈی پی او کے مطابق پولس نے واقعہ کے فوری بعد پروفائینگ کرکے تقریبا 40 سے 50 مشتبہ افراد کو شامل تفیش کیا اور اس دوران واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم محب والد صنوبر شاہ تک رسائی حاصل کرکے ملزم کو مندنی کے علاقہ حرود سے گرفتار کرلیا ہےمزید تفیش جاری ہیں قاتل کے سہولت کار کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  بجلی چوری اور کنڈا مافیا کیخلاف کھیرا مزید تنگ، 1471 ملزمان گرفتار

واضح رہےاعتراف جرم کی بیناد پر ملزم نے جنیدکی منگیتر کو پسند کی وجہ سے قتل کیا۔