pakistaniactress- hira mani

بھائیوں کے رشتے کروانے سے زیادہ انہیں تڑوانے جایا کرتی تھیں،حرا مانی

ویب ڈیسک (کراچی)اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ وہ بھائیوں کے رشتے کروانے سے زیادہ انہیں تڑوانے جایا کرتی تھیں۔

حرا کچھ دن قبل شوہر مانی اور بچوں سمیت چاروں بھائیوں کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں جلوہ گر ہوئیں جہاں اداکارہ کے بھائیوں نے ان سے متعلق دِلچسپ باتیں مداحوں سے شیئر کیں۔

میزبان نے اداکارہ کے بھائیوں سے سوال کیا کہ آپ لوگوں کے رشتے ڈھونڈنے کیا حرا امی کے ساتھ جایا کرتی تھیں؟

مزید پڑھیں:  چین کے 20 ہزار سینیما گھروں میں 12ویں فیل ریلیز کرنے کا فیصلہ

سوال پر حرا نے جواب دیا کہ میں رشتے تڑوانے جاتی تھی۔

حرا کے بھائی عبید نے بتایا کہ ہم حرا سے رشتے سے متعلق چیزیں چھپاتے تھے کیونکہ اگر اسے پتا چل جاتی تھیں تو وہ رشتہ بنتا نہیں تھا، حرا ایسا ذہن بنا دیتی تھی کہ ہمیں لڑکی میں ساری برائیاں نظر آنے لگتی تھیں۔

مزید پڑھیں:  مہوش کی بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات

اداکارہ نے اس متعلق وضاحت دی کہ مجھے سمجھ آجاتا تھا کہ لڑکی ان کے ساتھ سنجیدہ ہے بھی یا نہیں لیکن اب جو لڑکیاں ان کے پاس ہیں وہ میرا ہی انتخاب ہیں، انہیں امی اور میں نے منتخب کیا ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ حرا مانی چار بھائیوں کی اکلوتی بہن ہیں جس میں ان کا نمبر دوسرا ہے جب کہ ان سے چھوٹے تین بھائی ہیں۔