Veteran Actress Durdana Butt -on- Ventilator

معروف اداکارہ دردانہ بٹ کی کورونا وائرس سےجنگ جاری،وینٹی لیٹر پر6 دن مکمل

ویب ڈیسک (کراچی)سینئر آرٹسٹ دردانہ بٹ کورونا کا شکار ہونے کے بعد مسلسل طبیعت کی ناسازی کے باعث وینٹی لیٹر پر ہیں۔

اداکار خالد ملک نے دردانہ بٹ کی بھانجی کا ایک پیغام اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی خالہ دردانہ بٹ کیلئے دعائیں کرنے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

دردانہ بٹ کی بھانجی ملیحہ خان کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی میری خالہ دردانہ بٹ اس وقت بہادری سے کورونا کیخلاف جنگ لڑ رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  چین کے 20 ہزار سینیما گھروں میں 12ویں فیل ریلیز کرنے کا فیصلہ

انہوں نے لکھا کہ پوری دنیا سے سوشل میڈیا صارفین کی محبتوں، دعاں، حمایت کے پیغامات ہم تک پہنچ رہے ہیں۔ملیحہ خان نے کہا کہ آپ سب دردانہ بٹ کیلئے اپنی دعائیں جاری رکھیں، اللہ رحم کرے گا اور وہ جلد صحتیاب ہوجائیں گی۔

اداکار خالد ملک نے دردانہ بٹ کی صحت کے حوالے سے بتایا کہ انہیں وینٹی لیٹر پر 6 روز مکمل ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کا دُردانہ آپا کی صحت کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ جنگ لڑ رہی ہیں اور کامیابی بھی نظر آرہی ہے۔

مزید پڑھیں:  مہوش کی بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات

ڈاکٹروں کے مطابق اداکارہ کو اب بخار بھی نہیں ہے، دعاؤں نے اثر دکھا دیا ہے،اداکار نے لکھا کہ آپ سب اپنی دعائیں جاری رکھیں، اللہ ہماری دعائیں ضرور سنے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکار خالد ملک نے انسٹاگرام پر دردانہ بٹ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ دردانہ بٹ کی طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا ہے ۔