Number of COVID-19 patients

پشاور:ایل آرایچ میں کورونا سےمتاثرہ مریضوں کی تعداد 157 تک جاپہنچی

ویب ڈیسک( پشاور)پشاور کے سب سے بڑے ہسپتال ایل آر ایچ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔

ترجمان ایل آر ایچ محمد عاصم کا کہنا ہے کہ مریضوں کی تعداد157 ہوگئ ہے جن میں سے 14مریض آئی سی یو میں زیر علاج ہیں،مزید نئے26 کورونا کےمریضوں کو داخل کیا گیا ہے۔ ایل آر ایچ میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے 400 بیڈز مختص ہیں۔

مزید پڑھیں:  ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان آسٹریلیا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

دوسری جانب خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں بھی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

خیبرٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کے لیے 106 بیڈز مختص ہیں جن میں 98 بیڈز پر کورونا کے مریض داخل ہیں۔
25 وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں کے لئے مختص ہیں جن میں 19 مریض انتہائی نگہداشت بائی پیپ اور وینٹی لیٹرز پر ہیں ۔اس وقت ایچ ڈی یو میں 54 مریض زیر علاج ہیں کم مقدار آکسیجن پر 25 مریض زیر علاج ہیں 8 مزید کوروناکے مریضوں کو داخل کیا گیا ہے جبکہ1 کورونا مریض کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹانک میں موٹر کار حادثے کاشکار ،ایک شخص جاں بحق ،3شدید زخمی

انتظامیہ کے مطابق ہسپتال میں کورونا کےصرف 8 بیڈز خالی رہ گئے ہیں۔