Sugar-Crises-in-KPK

پشاور میں چینی نایاب ہو گئی

ویب ڈیسک (پشاور): پشاور شہر اور گردونواح میں چینی کا بحران ختم نہ ہو سکا۔

شہر میں غلے کی فروخت کے سب سے بڑے مرکز اشرف روڈ اور رامپورہ گیٹ میں چینی نایاب ہوگئی جس کے بعد خدشہ ہے کہ چینی کا بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔واضح رہے کہ حکومت کی طرف سے چینی کے نرخ 88 روپے فی کلو مقرر کرنے کے بعد سے چینی کا بحران پید ا ہوا ہے ۔ڈیلرز کے مطابق چینی انہیں 100روپے فی کلو ملتی ہے جسے سرکاری نرخ پر فراہم نہیں کیا جاسکتا ،حکومت اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرے۔

مزید پڑھیں:  سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کی بڑی کمی