corona vaccination

صوبہ میں12لاکھ سےزائدافراد کی کوروناویکسینیشن مکمل

ویب ڈیسک(پشاور) خیبرپختونخوا میں شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر12 لاکھ14 ہزار54 افراد کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے۔9 لاکھ34 ہزار746 افراد کو سائنو فارم کی پہلی خوراک3 لاکھ78 ہزار733 افراد کو سائنو فارم کی دوسری خوراک دی جا چکی ہے۔26 لاکھ55 ہزار599 افراد کو سائنو وک کی پہلی
اور5 لاکھ61 ہزار11 افراد کو سائنو وک کی دوسری خوراک دی گئی ہے اس کے علاوہ2 لاکھ44ہزار254 افراد کو کین سائنو ویکسین بھی لگائی جاچکی ہے۔
ایک لاکھ 56ہزار250 افراد کو اسٹرازینکا ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی اور 40 ہزار650افراد کو اسٹرازینکا ویکسین کی دوسری ڈوز لگائی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 73 ہزار450 شہریوں کو پاک ویک کی پہلی ڈوز لگائی گئی،3 ہزار881 افراد کو فائزر ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی2990 افراد کو فائزر ویکسین کی دوسری ڈوز لگائی گئی جبکہ 2 لاکھ 53ہزار261 افراد کو موڈرنا ویکسین کی پہلی 28716افراد کو موڈرنا ویکسین کی دوسری ڈوز لگائی جا چکی ہے۔