Kamran bangash

4 سالہ بی ایس پروگرام کے اجراء سے متعلق معاون خصوصی برائے اعلیٰ تعلیم و اطلاعات کامران بنگش کی صدارت میں اہم اجلاس

ویب ڈیسک (پشاور): صوبہ خیبرپختونخوا کے کالجز میں 4 سالہ بی ایس پروگرام کے اجراء سے متعلق وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اعلیٰ تعلیم و اطلاعات کامران بنگش کی صدارت میں اہم اجلاس، اجلاس میں خیبرپختونخوا کے کالجز میں 4 سالہ بی ایس پروگرام کے اجراء کا تفصیلی جائزہ لیا گیا.

اجلاس میں کامران بنگش نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمودخان خیبرپختونخوا میں معیاری اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کے تاریخی اقدامات اٹھا رہے ہیں، وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر صوبہ میں بی ایس پروگرام کا مرحلہ وار نفاذ کامیابی سے جاری ہے، 20-2019 میں صوبہ کے 137 کالجز میں 72 ہزار طلبہ طالبات بی ایس پروگرام کر رہے تھے، رواں سال صوبہ کے 157 کالجز میں 1 لاکھ 8 ہزار 86 طلبہ طالبات بی ایس پروگرام میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، یہ طلبہ طالبات کوالیفائیڈ سٹاف کی نگرانی میں مختلف مضامین میں بی ایس کر رہے ہیں، بی ایس پروگرام کے لئے مطلوبہ تدریسی عملہ اور انفراسٹرکچر کی فراہمی پر تیزی سے کام ہو رہا ہے، قبائلی اضلاع میں فوری طور پر 210 لیکچررز کی ایڈہاک بھرتی کی گئی ہے، صوبہ کے کالجز میں کمی پوری کرنے کے لئے پہلی مرتبہ ایک ساتھ 1900 لیکچررز بھرتی کئے جا رہے ہیں، میرٹ اور شفافیت کے پیش نظر یہ 1900 لیکچرار پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی ہو رہے ییں، بہترین اساتذہ ہی بہترین تعلیم کی فراہمی یقینی بنا سکتے ہیں، اعلیٰ تعلیم کی فراہمی میں ہماری ترجیح مقدار نہیں معیار ہے، تعلیم کے معیار پر سمجھوتہ قوم کے مستقبل سے کھیلنا ہے۔

مزید پڑھیں:  بجلی چوری اور کنڈا مافیا کیخلاف کھیرا مزید تنگ، 1471 ملزمان گرفتار