corona virus 2

مزید 53افرادکا کورونا وائرس سے انتقال

ویب ڈیسک(اسلام آباد )کورونا وائرس سے پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 53 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے باعث مجموعی اموات کی تعداد 23 ہزار 918 ہو گئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 40 نئے کورونا کیسزبھی رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 71 ہزار 620 ہوگئی ہے۔این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 528 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔جن میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.54 فیصدرہی۔

مزید پڑھیں:  سعودی معاون وزیر دفاع کا دورہ پاکستان، آرمی چیف سے ملاقات شیڈول