burj -e-khaleefa

برطانیہ کی ریڈلسٹ سےنکالےجانے کاجشن برج خلیفہ کی چھت پر

متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کو برطانیہ کی ریڈ لسٹ سے نکالے جانے پر جشن منانے کے لیے ایمریٹس ائیر لائن نے دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے اوپر کھڑی اپنی ایئر لائن کیبن کریو کی وردی میں ایک خاتون کی 32 سیکنڈ کی ویڈیوشیئر کی ہے ۔ویڈیو میں خاتون کو پلے کارڈز تھامے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جن پر لکھا تھا: "متحدہ عرب امارات کو یوکے امبر لسٹ( پروازوں کی اجازت سے متعلق فہرست) میں منتقل کرنے سے ہم دنیا میں سب سے بلند مقا م پر کھڑے ہیں۔اس ویڈیو میں” بہادر ‘فلائٹ اٹینڈنٹ’ کا کردار اسکائی ڈائیور اور اسٹنٹ وومن نکول اسمتھ لوڈوک نے ادا کیا۔جس نے انسٹاگرام پر اپنے اکائونٹ پر لکھا کہ "یہ بلاشبہ ایک حیرت انگیز اور دلچسپ سٹنٹ ہے جو میں نے کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  مالدیپ انتخابات، صدر معیزو کی پیپلز نیشنل کانگریس پارٹی کامیاب