Takht bhai-rape case

تخت بھائی ریپ کیس کا دوسراملزم بھی گرفتار

ویب ڈیسک(تخت بھائی)تخت بھائی کے علاقہ سری بہلول میں12سالہ بچے عماد کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے نامزد تین ملز موںمیں شامل دوسرے ملزم محمد ولد دولت سکنہ سری بہلول کو ساڑوشاہ پولیس نے اس کے ٹھکانے سے گرفتار کر لیا۔ ایک ملزم امجد ولد رشید کو پہلے ہی پولیس گرفتار کر چکی ہے جبکہ تیسرے ملزم صدام ولد نا معلوم کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے ماررہی ہے۔ گرفتار دو ملزمان کو تخت بھائی کی خصوصی عدا لت میں پیش کرکے پولیس نے ان کا عدالت سے دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔
۔

مزید پڑھیں:  شادی ہال اور ریسٹورنٹ پر فکس ٹیکس لگائیں گے، مشیر خزانہ مزمل اسلم