Corona kills 16 more patients in kp

کورونا سے خیبر پختونخوا میں مزید 16 مریض جاں بحق

پشاور: خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید16افراد انتقال کر گئے ۔ صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 4ہزار 556ہوگئی۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 646افراد متاثر ہوئے ہیں جس کے بعدصوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ48 ہزار 619ہوگئی ہے ۔جبکہ اسی دوران کورونا سے متاثرہ 331مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعدصحت یاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 37ہزار 906ہوگئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پشاور میں کورونا وائرس سے7افراد جاں بحق ہوئے ہیں جس کے بعد پشاور میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد2199 ہوگئی۔پشاورمیں 24 گھنٹوں کے دوران مزید219 افراد متاثر ہوئے ہیں۔