teaching staff

ڈیپورٹیشن پرتعینات ٹیچنگ سٹاف بارے رپورٹ طلب

ویب ڈیسک (پشاور)سرکاری محکموں میں ڈیپورٹیشن پر تعینات ٹیچنگ سٹاف کی ہائر ایجوکیشن میں واپسی کاسلسلہ شروع ہوگیا،ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام اضلاع کے سرکاری کالجزسے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ذرائع کے مطابق سرکاری محکموں میں سیاسی بنیادوںپر تعینات کالج اساتذہ کی واپسی کیلئے مراسلے جاری کئے جائیں گے۔ اس وقت درجنوں ٹیچنگ سٹاف غیر متعلقہ اداروں میں ڈیپورٹیشن پر تعینات ہیںدوسری طرف متعلقہ کالجز میں اساتذہ کی شدید کمی ہے ،سرکاری کالجزمیں خالی آسامیوں پرتعیناتیاں بھی نہیں ہورہی ہیں۔وزیراعلی نے تمام تعیناتیاں منسوخ کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کو احکامات جاری کئے تھے۔محکمہ اعلی تعلیم کے مطابق تمام اضلاع سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے ۔،پیش کی جانے والے تفصیلات کی روشنی میں آج سے متعلقہ سرکاری محکموں کو مراسلے جاری کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، طلبہ میں نئی کے ساتھ پرانی کتابوں کی تقسیم کا فیصلہ