Asfandyar-wali-khanANp

حکومت دہشتگردی ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں،اسفندیارولی

ویب ڈیسک(اسلام آباد)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پے درپے دہشتگردی کے واقعات سے ثابت ہورہا ہے دہشتگرد منظم ہوچکے ہیں۔ہم بار بار کہہ رہے ہیں کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں میں تاخیر نہ کی جائے لیکن حکمران ٹس سے مس نہیں ہورہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ شہید اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔سربراہ اے این پی کا مزید کہناتھا کہ سانحہ آٹھ اگست کی پانچویں برسی پر کوئٹہ شہر کے حساس علاقے میں دھماکہ سنگین پیغام ہے،حکومت دہشتگردی ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں، انہیں جواب دینا ہوگا کہ انکی غیرسنجیدگی کا کیا مطلب لیا جائے؟ ریاستی رٹ کو ایک بار پھر چیلنج کیا جارہا ہے۔، پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشتگردوں کے خلاف سنجیدہ اقدامات کیلئے مشترکہ حکمت عملی تشکیل دی جائے۔

مزید پڑھیں:  4 سالوں میں 5 لاکھ اسلحہ لائسنس جاری، ریکارڈ کی چھان بین شروع