corona-vaccination

ویکیسنیشن سے انکاری اسٹاف کا اسکولوں میں داخلہ بند

ویب ڈیسک (پشاور) محکمہ تعلیم نے صوبے کے تمام تعلیمی اداروں سے اسٹاف کی ویکسینیشن کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ویکسی نیشن سے انکاری اسٹاف کاا سکولوں میں داخلہ بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے تمام ا سکول، کالجز میںا سٹاف کی ویکسی نیشن کولازمی قراردیا ہے جس کے بعدمحکمہ تعلیم نے تمام ا سٹاف کی 10اگست تک ویکسی نیشن مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔مقررہ تاریخ کے بعد ویکسین نہ لگوانے والے عملے کاا سکولوں میں داخلہ بند کردیا جائے گا۔ خیال رہے متعدد اضلاع سے سرکاری اسکولوں میں تعینات تدریسی اورانتظامی عملہ کے ویکسین نہ لگانے کی شکایات موصول ہوئی تھیں ان شکایات پر محکمہ تعلیم نے تمام اضلاع سے ویکسین نہ لگوانے والے عملے کی رپورٹ طلب کی ہے۔