Water tank

سواتی پھاٹک میں پانی کی ٹینکی مکینوں کےلئے درد سر بن گئی

ویب ڈیسک(پشاور)سواتی پھاٹک میں پانی کی ٹینکیعلاقہ مکینوں کے لئے سنگین خطرہ بن گئی ہے،عشروں قبل تعمیر کی گئی تھی 80 فٹ بلند ٹینکی اب خستہ حالی کے سبب ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور اس میں دڑاڑیں پڑتی جا رہی ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پانی کی ٹینکی کے دو اطراف پرائمری اور مڈل سکول ہیں۔ روزانہ ٹینکی سے پلستر گرتا ہے جس سے آئے روز بچے زخمی ہونے لگے ہیں۔مکینوں کے مطابق ڈبلیو ایس ایس پی کو شکایات کی گئی ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔ پچاس سال قبل بننے والی پانی کی ٹینکی کسی بھی بڑے سانحے کا باعث بن سکتی ہے ۔علاقہ مکینوں نے اعلٰی حکام سے داد رسی کی اپیل کی ہے ۔