Foreign Office spokesperson Aisha Farooqui 1280x720 1

پاکستان کی کابل میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد :ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عبادت گاہوں پرحملے کا کوئی سیاسی اورمذہبی جواز نہیں،پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے. ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ عبادت کی تمام جگہیں مقدس ہیں،عبادت گاہوں کا تحفظ ہرصورت میں یقینی بنایا جائے.ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم متاثرہ افراد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں،ہم افغانستان کے عوام کے ساتھ بھی اظہار یکجہتی کرتے ہیں. کابل میں اس طرح کے حملوں کا کوئی سیاسی،مذہبی یا اخلاقی جوازنہیں ۔

مزید پڑھیں:  ٹانک، نہم و دہم سالانہ امتحانات کیلئَے ضلع بھر میں 29 سنٹرز قائم