justice-mandoo-khel

جسٹس جمال خان مندوخیل نے حلف اٹھالیا

ویب ڈیسک(اسلام آباد)جسٹس جمال خان مندوخیل نے سپریم کورٹ کے جج کی حثییت سے حلف اٹھا لیا۔جسٹس جمال مندوخیل کی تقریب حلف برداری میں، ججز، وکلا، لا افسران اور عدالتی اسٹاف نے شرکت کی جب کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے جسٹس جمال خان مندوخیل سے حلف لیا۔جسٹس جمال خان مندوخیل کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ میں ججزکی تعداد 16 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کرینگے