PM imran khan

وزیراعظم کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے

ویب ڈیسک(اسلام آباد)وزیراعظم عمران خان کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے اور وفاقی وزراء، سینئر قیادت بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوگی۔

مزید پڑھیں:  ملٹری کورٹس کیس، معاملہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو ارسال

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان گورنر ہاؤس میں اہم ملاقاتیں کریں گے ، عمران خان کو کراچی میں وفاق کے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی جائے گی اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک بھر میں آج سے موسلادھار بارشوں کا امکان

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے کل دورے کے باعث کابینہ کا اجلاس نہیں ہوگا۔