PDMMeeting

پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 11اگست کو طلب

( ویب ڈیسک ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ک(پی ڈی ایم )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 11 اگست کوپی ڈی ایم کاسربراہی اجلاس طلب کرلیا۔پی ڈی ایم کے مر کزی سیکرٹری اطلاعات سنیٹر حافظ حمداللہ کے مطابق پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی قیادت کے ساتھ مشاورت کے بعد اجلاس طلب کرنےکافیصلہ کیاگیا۔ اجلاس میں مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائےگا،اجلاس میں خارجہ پالیسی اورخطے میں بدلتی ہوئی صورتحال کابھی جائزہ لیاجائے گا،اور سیاسی صورتحال کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی جیل کی بجائے بیڈ روم میں سزا کاٹ رہی ہیں، عظمی بخاری