brother-killed-sister

غیرت کے نام پر سگی بہن کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار

پشاور(ویب ڈیسک) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے چند روز قبل اپنی سگی بہن کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران غیرت کے نام پر اپنی بہن کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے پستول بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق مدعی کامران ولد زرشاد نے تھانہ تہکال پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کی بہن مسماۃ (م) کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس کے بھائی بلال اور بہنوئی ارشد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور بی آر ٹی کا کنٹریکٹر عالمی ثالثی عدالت پہنچ گیا ،57ارب روپے کا دعویٰ

ایس ایچ او تھانہ تہکال شکیل خان نے ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ممکنہ ٹھکانوں پر کارروائی کا آغاز کیا جبکہ گزشتہ روز خفیہ اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم بلال کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنی بہن مسماۃ (م) کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کی نشاندہی پر اس کے قبضے سے آلہ قتل 30 بور پستول بھی برآمد کر لی گئی ہے جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، تین ارب روپے فنڈز ادویات کیلئے ریلیز کردئے گئے ہیں، سید قاسم علی شاہ