corona peshawar

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے14افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے14افراد انتقال کر گئے، محکمہ صحت رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 4ہزار 570ہوگئی، خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 437افراد متاثر ہوئے، صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ49 ہزار 56ہوگئی، خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 220مریض صحت یاب ہوئے، صوبے میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 38ہزار 126ہوگئی، پشاور میں کورونا وائرس سے7افراد جاں بحق، پشاور میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد2206 ہوگئی، پشاور میں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید126 افراد متاثر ہوئے، پشاور میں کورونا کیسز کی تعداد54 ہزار925 ہوگئی، صوبے میں ایک دن میں 9ہزار 159نئے ٹسٹ کئے گئے۔

مزید پڑھیں:  خان یونس میں اجتماعی قبر دریافت، 100 سے زائد نعشیں نکال لی گئیں