pakistani actress meera

اداکارہ میرانےارشد ندیم کوکرکٹ کاکھلاڑی بنا دیا

ویب ڈیسک (کراچی)اداکارہ میرا کو انگریزی کے حوالے سے تو مسائل کا سامنا رہتا ہے لیکن اب ان کی عام معلومات میں بھی ایک غلطی سامنے آئی ہے جو آج کل سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

میرا نجی میڈیا سے گفتگو کے دوران ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو مقابلوں کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو کرکٹر کہہ بیٹھیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی وحشیانہ بمباری رمضان میں بھی جاری، 27 فلسطینی شہید

انسٹاگرام پر میرا کی نجی ٹی وی چینل کے ساتھ کی گئی گفتگو کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں ایتھلیٹ ارشد ندیم سے متعلق گفتگو کرتے دیکھاجاسکتا ہے۔

میرا کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی اور پاکستان کا نام روشن کیا، انہوں نے بہت اچھا کھیلا، کھیل کے دوران ان کی محنت نظر آرہی تھی۔

مزید پڑھیں:  بنوں، نامعلوم مسلح افراد موٹر سائیکل لے اڑے، مزاحمت پر نوجوان زخمی

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی باڈی لینگویج میں ایمانداری نظر آرہی تھی ، ڈسپلن تھا، ارشد ندیم نے بہت اچھا کھیلا حکومت کو بھی ہمارے ہیروز پر غور کرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ کہ ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو کے فائنل مقابلے میں کوالیفائی کے باوجود بھی پاکستان کی جانب سے میڈل کی آخری امید ارشد ندیم شکست کھاگئے تھے۔