load shedding

شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ بدستور جاری

ویب ڈیسک( پشاور) محرم الحرام کیا آغاز کے ساتھ ہی بجلی کی آنکھ مچولی شروع ہوگئی۔ پیسکو کے وعدے اوردعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔پشاور کے بیشتر علاقے اور امام بارگاہیں اندھیرے میں ڈوب گئیں، استقبال محرم کے لیے محرم کی تیاریاں مانند پڑ گئیں۔آسیہ ، جہانگیر پورہ، کوچی بازار، محلہ خداداد قصہ خوانی اور ڈھکی سمیت متعدد علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث عام رہائشی اور عزادارسخت پریشان ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عیدین ، ربیع الاول اور محرم میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جاتی تھی مگر محرم کا آغاز ہوتے ہی لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی ہے ۔ علاقہ مکینوں نے پیسکو چیف اور وزیر اعلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔