Hazrat-umar-farooqRA

حضرت عمرفاروق ؓ کا یوم شہادت آج ہے

ویب ڈیسک (اسلام آباد) خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا یوم شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے ۔حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ عام الفیل کے تقریبا 13 سال بعد مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے۔ 634 ء میں خلافت کے منصب پہ فائزکیے گئے۔644ء تک اس عہدہ پر کام کیا۔ ستائس ذوالحجہ سنہ تیئس ہجری کو حضرت عمر نماز فجر کی امامت کررہے تھے کہ ابولولوفیروز نامی مجوسی نے آپ کو زہر آلود خنجر سے زخمی کردیا۔حضرت عمرتین دن موت وزیست کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد یکم محرم چوبیس ہجری کو شہید ہوگئے، آپ روضہ رسول ۖ میں انحضرت ۖ کے پہلو مبارک میں مدفن ہیں۔

مزید پڑھیں:  مسجد الحرام میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس روبورٹ زائرین کی رہنمائی کرینگے