higher-education-comission

اساتذہ کی ڈیپوٹیشن ختم ،واپس بلا لیا گیا

ویب ڈیسک (پشاور)وفاق، سندھ اور خیبر پختونخوا کے دیگر محکموں میں تعینات 21اساتذہ کو واپس بلا لیا گیا۔ڈیپوٹیشن پر تعینات گریڈ 17، 18اور 19کے 21اساتذہ کومحکمہ اعلی تعلیم رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اساتذہ کی ڈیپوٹیشن ختم کرنے کا اعلامیہ محکمہ اعلی تعلیم نے جاری کردیا ہے ۔ان اساتذہ میں گریڈ 19کے ایسو سی ایٹ پروفیسر عثمان علی، غلام علی، محمد روز اور شمس الحق شامل ہیں جبکہ گریڈ 18کے اسسٹنٹ پروفیسر اسفندیار، اشفاق احمد، محمد شعیب، گلزار حسین، ارشد حسین، مصور خان، ارم سلطانہ، نادیہ خان اور گل رخ وزیراورگریڈ 17کے لیکچرار عرفان اللہ، شاہد گل ،احمد علی، محمد ساجد، سنیل اختر، انعم نعیم، شازیہ خان اورفرحت نازشامل ہیں۔واضح ر ہے کہ وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا نے انتظامی محکموں میں تعینات اساتذہ کو واپس بلانے کی ہدایت کی تھی ۔