Peshawer-rape

پشاور میں گن پوائنٹ پر لڑکی سے زیادتی

ویب ڈیسک (پشاور) پشاور میں گن پوائنٹ پر 14سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا مبینہ واقعہ پیش آیا ہے۔لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں متاثرہ بچی کے والد نے زبیرنامی شخص کوملزم ٹھہرایا ہے ۔بچی کے والد کا الزام ہے کہ زبیر نامی شخص نے اس کی بیٹی کے ساتھ زیادتی کی ہے ۔ایف آئی آر کے مطابق بچی کاسمیٹکس دکان گئی تھی ملزم زبیر اسے خالی مکان میںلے گیا،جہاں بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی۔بچی کے والد کے مطابق زبیر کے ساتھ تین دیگر افراد بھی واقعے میں ملو ث ہیں۔ مرکزی ملزم زبیر کو دیگر افراد سمیت گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی حلف برداری تقریب آج گورنر ہاوس میں منعقد ہوگی