PM imran khan

وزیراعظم آج کراچی کا دورہ کریں گے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیراعظم عمران خان آج کراچی کا دورہ کریں گے، اس دوران وہ اہم اجلاس کی صدارت اور ملاقاتیں کریں گے۔

عمران خان کراچی ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق اجلاس کی صدارت اور گورنر ہاؤس میں اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کے تمام ٹَیسٹ کلیئر، رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں میاواکی اربن فاریسٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا تھا کہ گلوبل وارمنگ روکنے میں پاکستان اہم ترین کردار ادا کررہا ہے، لاہور میں دنیا کا سب سے بڑا میاواکی جنگل اُگایا گیا ہے، پاکستان کی 60 سالہ تاریخ میں 64 کروڑ درخت اگائے گئے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش، ژالہ باری اور برفباری کا امکان