nowjawan doob kar jan bahaq

ایک مہینے میں 139نوجوان ڈوب گئے

پشاور( ویب ڈیسک )خیبرپختونخوا کے مختلف دریائوں میں ایک ماہ کے دوران 139 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔سیروتفریح کے لئے دریائوں کارخ کرنیوالوں میں زیادہ ترنوجوان اورکم عمرلڑکے شامل ہوتے ہیں۔دریائوں میں نہانے پابندی کے باوجودصرف ایک ماہ کے دوران سوسے زائد دنوجوان اور کم عمر لڑکے بے رحم موجوں کی نذر ہوگئے ۔اعداد وشمار کے مطابق سوات میں 16،پشاور میں 15 اور نوشہرہ میں 14 افراد دریائوں میں نہاتے ہوئے لقمہ اجل بن گئے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی گئی

ضلع مانسہرہ میں 11افراد، چارسدہ، ملاکنڈ اور لوئر دیر کے اضلاع میں 10،10 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ مردان میں آٹھ، صوابی میں 7، دیر اپر میں 6،چترال اور باجوڑ میں پانچ، پانچ افراد پانی میں ڈوب کر جان سے گئے۔ ہری پور میں چار، کرک، شانگلہ اور ڈی آئی خان کے اضلاع میں تین، تین افراد، کوہاٹ، خیبر اور مہمند کے اضلاع میں دو، دو افراد، بٹگرام اور لکی مروت کے اضلاع میں ایک، ایک فرد موجوں کی نذر ہوگیا۔

مزید پڑھیں:  عمران خان پر بنائے گئے تمام مقدمات جعلی ہیں،وزیر زادہ