kp -covid 19-situation

کورونامںہ زور،ملک میں مزید81اموات

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث 81 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 85 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 856 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 80 ہزار 360 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 64 ہزار 690 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح7.50 فیصد رہی۔